اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز کے مطابق جنرل محمد رضا نقدی نے آج تہران میں بسیجیوں کے عظیم اجتماع سے خطاب میں کہا کہ امریکی حکام ایسے عالم میں جمہوریت کے دعوے کرتے ہیں کہ خود ان کی قوم انتخابات میں شرکت کرنے سے کتراتی ہے۔ جنرل نقدی نے امریکی حکام سے کہا کہ اگر اپنی منحوس حکومت کو کچھ برسوں اور چلانا چاہتے ہو تو تمہیں علاقے اور اسلامی ممالک سے اپنے فوجی اڈے ہٹانے ہونگے اور صیہونی حکومت سے دستبردار ہونا پڑے گا۔ واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران میں بسیج ایک عوامی ادارہے جو مختلف میدانوں میں اہم ترین کردار ادا کررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲